پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے دونوں کو گرفتار کیا،دونوں خواتین کو کمرمشانی میانوالی پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 11:57

پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا،پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے دونوں کو گرفتار کیا۔دونوں خواتین کو کمرمشانی میانوالی پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔پولیس نے دونوں خواتین کی عدالت میں طلبی کیلئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی ہے۔

عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔

صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ اور رانا عبد المعروف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام تھا۔ جس مقدمے میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ 23 مارچ کو عدالت نے تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ کو حتمی دلائل طلب کر لئے تھے۔

اس سے قبل 8 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالت نے جناح ہاو¿س جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمے میں 42 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں اور صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلئے تھے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کیں تھیں، ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔