نوتعینات ڈی پی او بٹگرام کی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ،تھانوں کے ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) نو تعینات ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او قمر حیات خان نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں، عوام کے لئے تمام ممکنہ آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرما ن، عادی جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، سود خوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق قانون کے تحت کارروائیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کے ریکارڈ کو مکمل رکھیں، جوانوں کی فلاح و بہبود اور تھانہ کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ سرکل ایس ڈی پی گشت کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، جرائم کی بیخ کنی کے لئے تھانوں کی حدود میں پولیس موبائل، رائیڈرز و پیدل گشت کو مزیدمنظم اور موثر بنائیں۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس خان، جملہ ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ٹریفک انسپکٹر اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔