کراچی، ڈکیتی واردات ناکام ، شہری نے ڈکیت کو پکڑلیا،تشددکے بعد پولیس کے حوالے

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بہادر شہری نے واردات ناکام بنادی اور ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اس کا اسلحہ بھی چھین لیا جبکہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شہری اپنی گاڑی میں سامان رکھ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچتے ہیں، جنہیں دیکھتے ہی شہری نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

اس دوران ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیاجبکہ موقع پر موجود دیگر افراد جمع ہوگئے اور پکڑے گئے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :