چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق حادثہ11موڑ پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں اچانک آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پرسوار45سالہ شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔