تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی، بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ بند، صرف تین یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربیلاڈیم سے پانی کے اخراج کم ہونے سے بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی ہے ،صرف تین یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 310 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 5 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 35 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو 1416.13 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :