ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن ، منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام،صوبائی وزیر کی مبارکباد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے ملیر کینٹ روڈ پر فاطمہ جناح پارک کے پاس منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گل رحمان اورعبدالقدیرکوگرفتارکرلیا۔

ملزم کے قبضے سے ساڑھے دس کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کورنگی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے فاروق اعظم روڈ پرکاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش لعل مرجان ولد جانان کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضے سی50پیکٹس پر مشتمل 25 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت کے خلاف متحرک ہوجانا چاہیئے، بیداری، آگہی اور فعال شمولیت کو فروغ دے کر، ہم اپنے معاشرے کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے ہر فرد کا کردار ناگزیر ہے۔