سندھ ہائی کورٹ،سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات پرڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد سے پیش رفت رپورٹ طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد کو 25اپریل کو طلب کرلیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈی آئی جی بینظیرآباد نواب شاہ نے عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کو تلاش کرنے کے لئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ملزمان کی شناخت کے لئے مزید وقت درکار ہے عدالت نے کیس کا چالان جمع نہ کرانے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔عدالت نے کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔سانحہ سکرنڈ میں ڈاکوئوں کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے وکلا کی جانب سے درخواست دائر ہے،عدالت نے ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد کو 25 اپریل کو طلب کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔