سندھ ہائی کورٹ کی طویل عرصے سے لاپتا افراد کی بازیابی کے کیسز کی تفتیش ایس پی رینک افسران کو دینے کی ہدایت

جمعہ 29 مارچ 2024 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے طویل عرصے سے لاپتا افراد کی بازیابی کے کیسز کی تفتیش ایس پی رینک افسران کو دینے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں طویل عرصے سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں انویسٹی گیشن افسران کی بار بار تبدیلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لاپتا افراد کے کیسز میں انویسٹی گیشن افسران کی بار بار تبدیلی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو انویسٹی گیشن افسران کی بار بار تبدیلی کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے کیسز میں تفتیشی افسران کی بار بار تبدیلی پر لاپتا افراد کے اہلخانہ پریشان ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ طویل عرصے سے لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کی سمری سندھ حکومت کو ارسال کی ہے۔عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو اپنے ماتحت اداروں سے لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ حاصل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے متعدد لاپتا افراد کے کیسز کی تفتیش ایس پی رینک کے افسران کو دینے کی بھی ہدایت کردی۔