شریف برادران کا ایجنڈا ملک کی خدمت، وطن عز یز کو ایشین ٹا ئیگر بنا ئینگے،عبدالجبارچودھری

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وقوم کو بحر انوں سے نکالا،پاکستان کو ڈ یفا لٹر ہو نے سے بچایا،امیدوارصوبائی اسمبلی کی گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء وامیدوارصوبائی اسمبلی عبدالجبارچودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو تر قی اور خو شحا لی کی را ہ پر گا مز ن کر یگی،مہنگا ئی کا خا تمہ،روزگار کے مواقع پیدا کر نا،زر اعت،تعلیم،صحت سمیت مختلف شعبو ں میں اصلا حا ت ہماری حکو مت کی اولین تر جیحات ہیں،عبدالجبارچودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وقوم کو بحر انوں سے نکالا،پاکستان کو ڈ یفا لٹر ہو نے سے بچایا،انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا ایجنڈا ملک و قوم کی خدمت، مخالفین کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کو آگے لیجا رہی ہے جبکہ باتیں کرنے والے سیاستدان وقت ضائع کر رہے ہیں،عبدالجبارچودھری نے کہا کہ آج ملک اپنا کھویا وقار دوبارہ حاصل کر چکا ہے، ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا پاکستانی دوستی نہیں ہے، نوازشریف نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،انہوںنے کہا کہ ما ضی میں بھی ہماری حکو مت نے بجلی لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمے کیلئے اقدا مات کیے اور انہی روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے وطن عز یز کو ایشین ٹا ئیگر بنا ئینگے۔