Live Updates

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا پہلا اجلاس منعقد

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا پہلا اجلاس منعقد ہواہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ، سی او ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنرز نے سائیٹس کی نشاندہی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے تین مختلف مقامات پر لینڈ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں تحصیلوں کے شہر اور مین روڈز کے قریب لینڈ کے مزید مقامات تلاش کیے جائیں۔انہوں نے اس دوران اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ کے دوران مزید لینڈ کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والی کالونیز میں پانی ، بجلی ، گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ \378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات