پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  137  پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 137.02 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر کے انڈیکس 67005.1 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 31 کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 305 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9.899 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایک روز قبل 42 کروڑ 11 لاکھ 18 ہزار 268 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 188 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن، پی ٹی سی ایل اور سنرجی کو پی کے تین بڑی کمپنیاں رہیں جن کے زیادہ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے 3 کروڑ 91 لاکھ 92 ہزار 500 حصص، پی ٹی سی ایل کے 3 کروڑ 22 لاکھ 14 ہزار 179 حصص اور سنرجی کو پی کے، کے ایک کروڑ 89 لاکھ 49 ہزار 50 حصص کا لین دین ہوا۔ ہویس پاکستان کے حصص میں سب سے زیادہ 70 روپے فی حصص اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حصص میں 42.95 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 15.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ محمود ٹیکسٹائل ملز کے حصص کی قیمت میں 10.97 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔