Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی

کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا،اجلاس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 17:04

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی،مریم نواز نے کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ اورکپاس،گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اورترقی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کاکہناتھا نجی شعبے کے اشتراک سے پنجاب بھرمیں ماڈل ایگریکلچرسنٹرز بنائے جائیں گے،جہاں زرعی ادویات،جدیدمشینری،بیج اورنمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے،ماڈل ایگریکلچرسنٹر بننے سےکاشتکاروں کوجعلی کھاد اور ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔

، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران سنٹر آف ایکسیلنس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب روپے کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر اتفاق ہوا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات