فلسطینیوں کا مسئلہ عالم اسلام کاہی نہیں عالم انسانیت کا بھی مسئلہ ہے ،حاجی حنیف طیب

جمعہ 29 مارچ 2024 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال میں نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ غزہ فلسطین میں جو اسرائیل ظلم ڈھا رہاہے یہ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام ،عالم انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے 32ہزارسے زائد لوگ شہادتیں ہوچکی ہے جبکہ74ہزارسے زائد زخمی ہیں ،غزہ میں تعلیمی مراکز بھی بمباری سے تباہ ہوچکے ہیں،لاکھوں طلبہ تعلیم سے محروم ہیں ،طبی نظام غیرفعال ہوچکے ہیں ،زخمیوں کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کوئی سہولت میسر نہیں ،پناہ گزین کیمپوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ پربھی شدیدتشویش پائی جاتی ہے ،درجنوں تاریخی مساجد اورچرچ منہدم ہوچکے ہیںیہ سب کچھ اقوام متحدہ ،بالخصوص مسلم حکمران، انسانی حقو ق کی تنظیمیں،عالمی صحت ،تعلیمی اوربین المذاہب ہم آہنگی کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب افسوس کا مقام ہے کہ جنگ بندی کی قراردادپاس ہونے کے باوجود غزہ میںاسرائیلی حملے تھم نہ سکے ،اسرائیل نے تمام عالمی وجنگی قوانین کواپنے پاؤںتلے روندڈالاہے،اسرائیلی عزائم سے ظاہرہورہاہے کہ و ہ کسی جنگ بندی کیلئے تیارنہیں ہے ، کسی تاخیرکے بغیرجنگ بندی کی قراردادوں پر من وعن عمل درآمدہوناچاہیے انہوںنے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادکی روشنی میںاوآئی سی سے جرأت مندانہ اورکلیدی کرداراداکرنے کی اپیل کی ہے ۔اجتماع علامہ کامران قادری نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت ،فضیلت ،سخاوت،شجاعت ،جرأت ،بہادری ،غریب پروری کے موضو ع پرخطاب کیا ۔جبکہ حافظ محمدوسیم قادری نے نعت اوردرودوسلام پڑھا ۔