سردار محمد عمر گورگیج ایک غریب پرور انسان سینیٹر بننے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں، میر داد شاہ مینگل

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سیاسی و سماجی رہنما چیف آف تمپ میر داد شاہ مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سئینر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد عمر گورگیج ایک غریب پرور انسان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایم این اے شپ کے دوران نوشکی جیسے پسماندہ علاقے میں گیس پلانٹ لگاکر ایک تاریخی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ان کی مدبرانہ قیادت اہل رخشان کے لیے باعث فخر ہے ان کے سینیٹر منتخب ہونے پر آج اہل رخشان کے ہر فرد ایک امید کے ساتھ فخر محسوس کررہے ہیں ، امید ہے سردار محمد عمر گورگیج سینیٹ میں بلوچستان کے عام عوام کی پسماندگی ،بیروزگاری ،غربت ،تنگدستی ،اور دیگر مسائل کا حقیقی بنیادوں پر ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان بالخصوص رخشان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کرینگے۔