کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
جمعہ 29 مارچ 2024 21:34
(جاری ہے)
شواہد کی روشنی میں ساحل پولیس کی ٹیم نے اسامہ کے بارے چھان بین شروع کی تو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسامہ کلفٹن میں قائم ایک نجی اسپتال میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم تھا، جس سے مقتول کی اہلیہ شیریں کا افیئر چل رہا تھا اور وہ اکثر اسپتال جا کر اس سے ملاقات بھی کرتی تھی۔
بعد ازاں پولیس پارٹی نے اسامہ کی رہائش ہجرت کالونی سلطان آباد جا کر معلومات حاصل کی تو انکشاف ہوا کہ اسامہ گھر پر موجود نہیں ہے اور وہ قتل کی واردات کے دن سے فرار ہے۔ تسنیم اقبال نے بتایا کہ اس معلومات پر پولیس نے دونوں کی سی ڈی آر لوکیشن حاصل کیں تو دونوں کی لوکیشنز ساتھ آرہی تھیں جس کے بعد ساحل پولیس نے یہ ساری معلومات تھانہ ساحل کی انویسٹی گیشن ٹیم سے شئیر کیں۔انویسٹی گیشن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول جہانزیب کی اہلیہ شیریں اور اس کے آشنا اسامہ کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ایس ایس ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی نے ساحل پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او ساحل اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ مقتول جہانزیب کی ایمار ٹاور کے فلیٹ سے سر پر گولی لگی لاش ملی تھی جس کے بعد مقتول کی اہلیہ سفید رنگ کی کار جو کہ مقتول جہانزیب کی تھی اس میں عمارت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ مقتول کی کار سکھر کے علاقے ببرلو بائی پاس کے قریب سے لاوارث حالت میں کھڑی ملی تھی جس کے بعد شک ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مقتول کی اہلیہ اور اس کا آشنا بذریعہ بس پنجاب فرار ہوگئے۔#مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.