Live Updates

ججز کے خط سے ثابت ہوگیا عمران کیخلاف فیصلے دباؤ میں آکر کئے گئے،عالم خان کاکڑ

جمعہ 29 مارچ 2024 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماعالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج خط سے ثابت ہوگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سارے فیصلے دباؤ میں آکر دیئے گئے ہیں ،جج پردباؤ کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم خان کاکڑ نے کہا کہ عدلیہ پاکستان کا اہم ستون اور عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی جانب سے عدلیہ کو دباؤ مین لاکرفیصلے کرانے سے متعلق خط سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلا ف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں دباؤ ڈال کرفیصلے کرائے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ جج پر دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کسی کو بھی عدلیہ پردباؤ ڈالنے کی جرات نہ ہوسکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات