نقلی افسر اصلی افسران کے ہتھے چڑھ گیا

خود کو اسلام آباد کا اعلی افسر ظاہر کرکے عوام اور افسران کو مامو بنانے والا قانون کی گرفت میں، مقدمہ درج

جمعہ 29 مارچ 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) نقلی افسر اصلی افسران کے ہتھے چڑھ گیا،خود کو اسلام آباد کا اعلی افسر ظاہر کرکے عوام اور افسران کو مامو بنانے والاقانون کی گرفت میں،ملزم کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ڈی آئی جی پولیس بن کر کبھی کیبنٹ ڈویڑن آفیسر بن کر کال کرتا تھا ملزم نے سوشل میڈیا پر پیج بھی بنا رکھا تھا جہاں وہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتا تھا ملزم مختلف ضلع کے افسران پر غیر قانونی کام کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔

ملزم کا متعدد شہریوں کو نوکری دلانے کے عوض رشوت لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے ملزم اکثر سرکاری دفاتر کا وزٹ کرتا اور جرمانہ اور نوٹس بھی دیتا تھا ملزم کے خلاف متعدد درخواستیں بھی موصول ہوئیںملزم خود کو ڈی آئی جی ، سیکٹری داخلہ ، سیکٹری کابینہ ڈویڑن کے طور پر متعارف کرواتا تھا۔