راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم میں ملوث2ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکرکے چھنی گئی رقم 18000ہزار روپے اور2موبائل فونز برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آبا دپولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں2ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں یاسر اور عبداللہ شامل ہیں،ملزمان چھنی گئی رقم 18000ہزار روپے اور2موبائل فونز برآمدجبکہ ملزمان سے چوری شدہ زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا۔

ایس پی راول نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :