جہلم ،چیک ڈس آنر و چوری مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جہلم پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چیک ڈس آنر اور چوری کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئیاشتہاری ملزم ساجد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم ساجد سٹی پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھاجبکہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر لیا، جسکے خلاف گزشتہ برس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان اشتہاری گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے تھے۔ڈی پی او جہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ حکومتی احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :