دفتر خارجہ میں افطار ڈنر،بھارتی سفاروں کی عدم شرکت پر حکومت کا اظہار ناراضگی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) دفتر خارجہ میں سفیروں کیلئے افطار ڈنر کی تقریب میں بھارتی سفارتکاروں کی عدم شرکت پر حکومت پاکستان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دفتر خارجہ میں سفیروں کیلئے افطار ڈنر کی تقریب میں بھارتی سفارتکاروں کی عدم شرکت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت نے بھارت سے مثبت تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ممالک کے سفیروں کے ساتھ بھارتی ناظم الامور کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم تمام تر سفارتی آداب کو پس پشت رکھتے ہوئے بھارتی سفارت کار افطار ڈنر میں شریک نہ ہوئے، سفارت کاروں کی افطار ڈنر میں عدم شرکت سفارتی روایات کے خلاف ہے،بھارت کی جانب سے اب تک عدم شرکت پر معذرت یا تاسف کا خط بھی نہیں بھیجا۔