پاک فوج کے زیر انتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کا انعقاد

نظریہ پاکستان کی اہمیت ، ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاک فوج کے زیرانتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کاانعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرانتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کاانعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی،کنونشن میں قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں،نظریہ پاکستان کی اہمیت اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیاگیا،جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات بالخصوص قدرتی وسائل،زرعی ترقی اور موبائل سروس کی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا۔

تقریب میں آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ ساتھ،سول و عسکری حکام بشمول خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی،نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشا اللہ وزیرستان کے نوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنابھرپور حصہ ڈالیں گے۔