رمضان میں قرآن پاک سمیت تمام آسمانی کتاب نازل ہوئیں،ڈاکٹراے جی انصاری

قرآن شریف میں دیئے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے سے دل کی سختی دور اور دل نرم ہو جاتا ہے ،ضلعی صدر جے یوآئی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ایک افطار پارٹی کی تقریب واحد بخش انڑ کی صدارت میں امروٹی ہال آباد میں منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ، مولاناعبدالجبار رند، در محمد ڈول ، مولانا نصرااللہ گھنیو، بابو بلوچ، مولانا مولا بخش بکھرانی اور شہریوں نے شرکت کی، افطار میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن پاک سمیت تمام آسمانی کتاب نازل ہوئیں۔

(جاری ہے)

قرآن شریف میں دیئے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے سے دل کی سختی دور اور دل نرم ہو جاتا ہے جبکہ زکوات سے مال اور روزہ سے جسم پاک ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں یہودی فوجیوں کی جانب سے لاشوں کی بے حرمتی سفاکانہ فعل ہے۔ شہید لاشوں پر ٹینک چلانا دل دہلانے والا فاشسٹ اور بزدلانہ عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ملک نہ جاگے تو وہ خود خاک میں مل جائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے فوراً جنگ بندی کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی مضبوط جمہوریت کا نام ہے اسلئے ججوں کے خطوط کو سنجیدہ لے کر صحیح تحقیق کی جائے۔