غ*پسنی،چربندن اور ضلع گوادر کے سمندر میں ہونے والی غیرقانونی ٹرالنگ روکی جائے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پسنی،چربندن سمیت ضلع گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا فوری تدارک کیا جائے،وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا سیکرٹری فشریز کو ہدایت،ساحل کنارے کوئی بھی ٹرالر نظر نہیں آنا چاہیے تفصیلات کے مطابق زرائع کے مطابق پسنی،چربندن اور ضلع گوادر کے سمندر میں ہونے والی غیرقانونی ٹرالنگ کا وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے نوٹس لے لیا،بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے سیکرٹری فشریز بلوچستان کو اسٹیشن افسران کو فوری ہدایت جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ساحل کنارے کوئی بھی ٹرالر نظر نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے محکمہ فشریز کے تمام اسٹیشن کو تیل اور مرمتی کاموں کے لیے بھاری فنڈ بھی مہیا کیے گئے ہیں گڈانی سے لیکر جیون اسٹیشن تک تمام اسٹیشن کو ایڈشنل فنڈز مہیا کردیے ہیں تاکہ وہ فوری طور پر غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف کارائی کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :