pعون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار

qسلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

+لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فیصل زمان خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی،درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا کہ عون چودھری کی حلقہ این اے 128 سے جیت کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کریں، الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی جواز کو استعمال نہیں کیا، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حلقہ این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرے۔