پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی معتبر تنظیم " پی ایف یو جے" ملائشیا چیپٹر کا سال 2024-26 انتخابات کا مرحلہ مکمل

عرفان لطیف سیفی چیف آرگنائزر پی ایف یو جے ۔ اویس تاج چوہدری صدر ۔ سید خرم عباس شیرازی نائب صدر ۔ محمد وقار خان جنرل سیکرٹری ۔ جام سیف اللہ چیئرمین مجلس عاملہ اور شاہزیب شاہ جی کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان جمعہ 29 مارچ 2024 23:54

پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی معتبر تنظیم " پی ایف ..
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2024ء) ملائشیا میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے بین الاقوامی مستند صحافتی تنظیم " پی ایف یو جے ملائیشیا چیپٹر " کے عہدیداران کے انتخاب کئلیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ رائے شماری کا مرحلہ ووٹ بیلٹ کے ذریعے مکمل ہوا جس میں ہر صحافی نے الیکشن کمشنر اور تمام صحافیوں کی موجودگی میں اپنی رائے کا استعمال کیا ۔

حتمی رزلٹس کے مطابق سال 2024-26 کے لیے عرفان لطیف سیفی چیف آرگنائزر "پی ایف یو جے ملائیشیا چیپٹر" ۔ اویس تاج چوہدری صدر ۔ سید خرم عباس شیرازی نائب صدر ۔ محمد وقار خان جنرل سیکرٹری ۔ جام سیف اللہ چیئرمین مجلس عاملہ اور شاہزیب شاہ جی سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے ۔ انتخابات کے بعد حاضرین نے تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو فردا فردا مبارکباد پیش کی اور ہمیشہ کی طرح ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی صحافتی خدمات کو نیک نیتی سے سرانجام دینے کی امید کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر اویس تاج چوہدری نے ملائشیا چیپٹر کے انعقاد پر صدر پی ایف یو جے ، جی ایم جمالی ، جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم اور خود پر اعتماد کرنے والے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا ریکارڈ اپ کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کی نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ خدمت کے میدان میں ہمیشہ صف اول میں رہے ، پہلے کی طرح اب بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے ۔

نو منتخب صدر نے " پی ایف یو جے دبئی زون " کے جنرل سیکٹری انصر اکرم اور سابقہ جنرل سیکرٹری مدثر خوشنود علی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے بھائیوں کے خصوصی تعاون سے ہمیں " پی ایف یو جے" جیسے معتبر نام کے ساتھ جڑنے پر فخر ہے ، ان شا اللہ ہم اپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔

 جنرل سیکٹری محمد وقار خان نے بھی صدر پی ایف یو جے ، جی ایم جمالی اور رانا محمد عظیم کے ملائشیا چیپٹر کے انعقاد پر ان کے اعتماد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بھرپور یقین دہانی بھی کروائی کہ ہم " پی ایف یو جے" کا ہراول دستہ بنیں گے ، اور ملائشیا میں فلاحی اور صحافتی میدان میں ہمیشہ اگے رہیں گے ۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ، پی ایف یو جے جیسے معتبر ادارہ کا پلیٹ فارم ہمیں میسر ہوا ہے ، اس پلیٹ فارم سے اپنے سینیئر صحافی رہبروں کی سرپرستی میں ہم ملائشیا میں مزید فعال ہوں گے ۔ بعداذاں چیف آرگنائزر عرفان لطیف سیفی ، نائب صدر سید خرم عباس شیرازی ، چیئرمین مجلس عاملہ جام سیف اللہ اور سیکرٹری انفارمیشن شاہزیب شاہ جی نے بھی باری باری صدر " پی ایف یو جے " جی ایم جمالی اور " جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم " اور تمام صحافی بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

اور انہیں یقین دلایا کہ اپنے تمام صحافی بھائیوں کے تعاون سے ملائیشیا میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کئلیے کمیونٹی کی آواز بنیں گے بلکہ صحافی بھائیوں کی فلاح کے لیے بھی ، پی ایف پو جے کی مرکزی قیادت کی سربراہی میں ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔