زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹسز جاری،جواب طلب

ہفتہ 30 مارچ 2024 01:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سینیٹ انتخابات کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے آج بروز ہفتہ جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت کے روبرو دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیئے، سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، استدعا ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔