اسرائیلی وزیراعظم یاہو کو قیدیوں کے اہل خانہ کے غصے کا سامنا

اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں ان سے بہتر سلوک کر رہا ہے ،اہل خانہ کی گفتگو

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں امید میں کمی کے ساتھ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اندرون ملک بڑھتے ہوئے عوامی دبا ئوکا سامنا ہے، کیونکہ ان کے ناقدین ان پر سیاسی وجوہات کی بنا پر ڈیل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں سے کچھ جو امریکی اور اسرائیلی دہری شہریت رکھتے ہیں، نے نیتن یاہو سے اپنی ملاقات کے دوران بتایا کہ امریکہ اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں ان سے بہتر سلوک کر رہا ہے ، میٹنگ میں شریک دو ذرائع نے انکشاف کیا۔

دونوں باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حراست میں لیے گئے ایک امریکی اسرائیلی شہری کے خاندان کے ایک فرد نے نیتن یاہو کو بتایا کہ وائٹ ہاس نہ صرف ان خاندانوں کو گلے لگاتا ہے بلکہ ان کی حمایت بھی کرتا ہے اور اسرائیلی حکومت کے برعکس جو کچھ ہو رہا ہے اس سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کے باوجود امریکہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھیں۔اسی دوران قیدیوں کے خاندان کے ایک اور فرد نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ امریکا میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے مفاد کے لیے قیدیوں کے معاملے کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔