
ظ*زندگی کی"عبداللہ پور کا دیوداس" نے یوٹیوب پر پاکستانی شائقین کا دل جیت لیا۔
ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45
(جاری ہے)
مشہور "بیبا سا ڈادل موڑ دی" کا یہ ورژن جذباتی مناظر کا بہترین عکاس ہے ۔
یہ سیریز محبوب یا محبت کے جوہر کی عکاسی کرتی ہے‘جس میں دوستی کو پیچھے چھوڑ دینے والی محبت کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔غلط شناخت اور حقیقی جذبات کے ذریعے‘ ناظرین کو رشتوں کی پیچیدگیوں اور ان کے ساتھ آنے والی قربانیوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔"عبداللہ پور کا دیوداس" غیر مشروط محبت کے جوہر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے‘اسے ایک ایسی طاقت کے طور پر اجاگر کرتا ہے جو سرحدوںکی پابند نہیں اور توقعات سے انحراف کرتی ہے۔ فخر کی (بلال عباس خان) گل بانو (سارہ خان) سے بے تحاشہ عقیدت محبت کی خالص اور بے لوث فطرت کی مثال ہے جوہر مشکلات کو کوبرداشت کرتی اور ہر رکاوٹوں پرکو عبور کرتی ہے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔سویرا ندیم‘ انوشے عباسی اور نعمان اعجاز جیسے تجربہ کار فنکاروں نے سیریز میں حقیقی رنگ بھر کر ناظرین کو ایک دلچسپ اور خود سے قریب تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔لمحہ بہ لمحہ رابطوں کے اس ڈیجیٹل دور میں "عبداللہ پور کا دیوداس" پرانے زمانے کے رومانس کی قدیم یادوں کو زندہ کرتا ہے۔ یہ جدید معاشرے کی تیز رفتاری کے ساتھ محبت اور وابستگی کی روایتی اقدارکا ایک انتہائی خوبصورت امتزاج ہے جو ناظرین پر یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر محبت حقیقی ہو اس تو اسے زیادہ پائیدار کچھ ہو نہیں سکتا۔انجم شہزاد کی ہدایت کاری اور شاہد ڈوگر کا تحریر کرد، "عبداللہ پور کا دیوداس" ایک 13 قسطوں پر مشتمل سیریز ہے جو جس تفریح کے تمام سامان موجود ہیں۔ عبداللہ پور کے خوبصورت قصبے میںعکس بند کی گئی یہ سیریز فخر (بلال عباس خان)‘ کاشف (رضا طالش) اور گل بانو (سارہ خان) زندگیوں کے دائو پیج میں بنی گئی ہے جہاں ان کے رشتے گہرائی اور گیرائی کی بھنور میں ابھرتے ڈوبتے اپنے ناظرین کو اپنے سفر میں شامل رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔آپ بھی اس غیر معمولی سفر کا حصہ بنیں تاکہ ایک خوبصورت کاوش سے لطف اندوز ہوسکیں ‘ تو دیکھتے رہے ’’عبداللہ پور کا دیوداس‘‘ صرف زندگی کے یوٹیوب چینل پر ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ریکھا کی امراو جان کی دوبارہ ریلیز پر اسی انداز میں پریمیئر میں شرکت
-
رندیپ ہوڈا نے ممبئی میں کروڑوںروپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا
-
بالی وڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں،دلجیت دوسانجھ
-
عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے 8دن میں 94.95کروڑ روپے کما لیے
-
امتیاز علی نے دلجیت دوسانجھ کو سچا محب وطن قرار دیدیا
-
کانٹا لگا کی شیفالی جری والا 42سال کی عمر میں چل بسیں
-
سجل اور ہانیہ باصلاحیت ہیں لیکن کیریئر میں واضح کمی ہے، توقیر ناصر
-
حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا
-
مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا
-
جنت مرزا اور سحر کی خوبصورتی کے تمام دعوے ملیا میٹ،صارفین کی تنقید
-
محبت میں حد سے زیادہ توجہ دینا یا مسلسل تعریف کرنا خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے،سائرہ یوسف
-
بیٹی سے کوئی توقعات وابستہ نہیں کیں،اداکارہ عفت عمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.