الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا معاملہ

پی ٹی آئی رہنما سینیٹ امیدوار اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما سینیٹ امیدوار اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا معاملہ،،پی ٹی آئی رہنما سینیٹ امیدوار اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائی کور ٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کو التوا کاشکار کرنا غیر قانونی ہے۔الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر 2 اپریل کو کے پی میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست کے موقف کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو نہیں سنا اور بغیر سنے فیصلہ جاری کردیا۔

جن ممبران کو الیکشن کمیشن نے سنا وہ ابھی منتخب ہوئے ،حلف بھی نہیں لیا۔ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہے ان کو نہیں سنا گیا۔۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ انتخابی عمل متاثر ہوگا۔سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے شروط کیا ہے۔