سازشی کھیل شروع کرنے والے اپنے ہی بنے جال میں پھنسے تو ضمیر جاگنے لگے‘سعد رفیق

فارم 45اور 47کا ماتم کرنیوالے 2018ء کے جھرلو انتخابات کو جائز قرار دیتے ہیں‘رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارم 45اور 47کا ماتم کرنے والے 2018ء کے جھرلو آر ٹی ایس انتخابات کو جائز قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فارم 45اور فارم 47کا شور مچانے والے عمران باجوہ عہدِ جبر کی حمایت کرتے اور 9مئی کے مقدمات کی مخالفت کرتے ہیں اور نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کو جائز کہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور جہالت سے شروع کیے بغیر کہانی مکمل نہیں ہو سکتی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ سازشی کھیل شروع کرنے والے جرنیل، جج اور پی ٹی آئی سیاستکار اپنے ہی بنے جال میں پھنسے تو ضمیر جاگنے لگے۔