Live Updates

گوجرانوالہ،9مئی کیس کے 51ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلائوگھیرا ئواور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔واضح رہے کہ 9مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایس پی سمیت 10پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے 4گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔9مئی کو تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23نامزد اور 100 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلا گھیرا اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات