جلائو گھیرائو کیس، یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے9 مئی کو شیر پائو پل پر تقاریر، جلائو گھیرائو اور مسلم لیگ( ن) کا آفس جلانے سمیت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے 4 اپریل کو طلب کرلیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔