Live Updates

نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم جاری

گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 494 ریڈز ، 223 مقدمات درج ، 224 ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم جاری ہے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں نشے کے سوداگروں کے خلاف ان ایکشن ہیں ، آر پی اوز، ڈی پی اوز کی زیر نگرانی مکروہ دھندے میں ملوث ڈیلرز و اسمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 494 ریڈز کی گئیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 223 مقدمات درج کرتے ہوئے 224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 147 کلوگرام چرس، 2 کلو 908 گرام آئس، اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر خاص طور پر شروع کئے گئے کریک ڈان میں 11 روز کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 7021 ریڈز کی گئیں، منشیات فروشوں کے خلاف 3720 مقدمات درج کرتے ہوئے 3732 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 2622 کلو گرام چرس، 14 کلو سے زائد آئس ، 20 کلو گرام افیون، 42132 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز ، ڈیلرز سمیت تمام ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آئس ، شیشہ اور دیگر فلیورڈ ڈرگ بیچنے والوں کے خلاف ترجیحی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات