ًشانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد،آگاہی واک نکالا
اتوار 31 مارچ 2024 02:31
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹرراہیل نے ٹی بی کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے اس موقع پر واضح کیا کہ ٹی بی کی روک تھام حکومت خیبر پختو نخواہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس وباء پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلانے کیلئے پر عزم ہے تا کہ ٹی بی کی وجہ سے ہمارے خاندان، برادریوں اور پورے قوم پر پڑنے والے معاشرتی، سماجی و معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
انہوںنے بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت نے قلیل وسائل کے باوجود ٹی بی کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں جس سے صوبائی حکومت کے عزم اور جدوجہد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ صوبائی حکومت نے ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے عالمی اہداف کے حصول کا عہد کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں مزاحمتی ٹی بی ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھر رہی ہے، جین ایکسپرٹ(Genex-port) مشین کے ذریعے مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص ممکن ہے جو کہ ضلع کے تمام بڑے ہسپتالوں میں لگائی جاچکی ہیں،اُنہوں نے ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے یہ عہد کیا کہ ٹی بی خصوصا مزاحمتی ٹی بی کے علاج کی دستیابی کے لئے ہمیں مربوط کوششیں کرنی پڑیں گی اور ہم سب کو اس بیماری کی تشخیص اور موثر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومتی سر پرستی کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات کی ترسیل محکمہ صحت کے عملے، نجی شراکتی اداروں اور معاشرے کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجس کے لئے سرکاری و نجی مراکز صحت کے درمیان باہمی شراکت و ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ٹی بی سے مربوط اندازمیں نمٹا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اہداف کا حصول ہماری منزل کی تکمیل نہیں بلکہ ہمارے عہد کی مظبوطی ہی ہمیں اس عظیم مقصد کے حصول کی طرف گامزن رکھے گی۔ اگر چہ ٹی بی کے مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی، تربیت یافتہ اور حوصلہ مند افرادی قوت کی موجودگی قابل تحسین ہے مگر ہماری کاوشوں کا تسلسل ہی ہماری معیاری خدمات کی ضامن ہوں گی۔۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز نے ڈاکٹراظہرکیانی مشیر برائے صحت مقررکردیا
-
این اے 127سے بلاول بھٹو کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
-
جرائم کی سرکوبی کیلئے جذبہ جہاد سے کام کرنے والے افسران و اہلکار ہمارے اصل ہیروز ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
-
میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
-
قومی اسمبلی،زرتاج گل سے بدکلامی پرطارق بشیرچیمہ کی رکنیت پورے سیشن کیلئے معطل
-
آرگینک فوڈ کے فروغ کے لئے شہریوں کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے
-
سکیورٹی خدشات کے تناظر میں قومی اسمبلی کی عمارت اور لابیوں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنانا ضروری ہے، خواجہ محمد آصف
-
گورنرپنجاب سلیم حیدر سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج کی ملاقات
-
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال
-
جنوبی وزیر ستان ، زیرتعمیر گرلز اکیڈ می میں دھماکےسےعمارت کو شدید نقصان
-
پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’یوم تکبیر‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.