گورنرپنجاب سلیم حیدر سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج کی ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

گورنرپنجاب سلیم حیدر سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور خصوصاً پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی مضبوط آواز رہی ہے۔

(جاری ہے)

میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عام ورکر ہوں ،اللہ تعالی نے گورنر بنایا ہے ،میری کوشش ہو گی گورنر ہائوس عام لوگوں کے لئے کھلا ہو،میرے قائد ذوالفقار بھٹو کا جو مشن تھا اس کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات مشکلات کا شکار ہیں ، ان کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں جہاں غلطی ہو گی اس کی نشاندہی کروں گا ،گورنر ہاس میں رہ کر عام آدمی کی بات کریں گے ۔

رانا جمیل منج نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ بلاول بھٹو ہی وہ لیڈر ہیں جو مزدورں اور کسانوں کو ان کے حقوق دے سکتے ہیں ، بانی پیپلز پارٹی و شہیدجمہوریت ذوالفقار علی بھٹو نے بھی مزدورں کو متحد کیا تھا پیپلز پارٹی محنت کشوں اور ہاریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔