شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال
جمعہ 17 مئی 2024 12:56
(جاری ہے)
سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات اور ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ افراد کو کم از کم دن میں بیس منٹ سیر کی عادت کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چوبیس گھنٹے میں دس ہزار قدم چلنا چاہیے تاکہ ان کی صحت بہتر رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی اٹھنے اور جلدی سونے کی عادت کو اپنا کر اپنے امور پوری توانائیوں کے ساتھ صحت کے اصولوں کے مطابق سر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کیلئے ایک چائے کا چمچ نمک جوکہ چمچ کی سطح کے برابر ہو پورے دن کیلئے کافی ہے تاہم نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے جملہ مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے کپ دو سے زیادہ ایک دن میں نہیں پینے چاہئیں اور کولڈڈرنک سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں افراد صرف گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور پارک وپلے گراؤنڈز میں ورزش سے اجتناب کرتے ہیں اس رحجان کو ختم کرنے کیلئے ہمیں معاشرے میں ورزش اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہو گا تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضامن ہوتا ہے تاہم جنک فوڈ اور غذائیت کے پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے خوراک کا استعمال معاشرے میں بیماریوں کے رحجان میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں شعور بیدار کرنے کیلئے دانستہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ولولہ انگیز قیادت میں زرعی یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر احمد بلال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مفید مشوروں کو معاشرے میں عام کیا جائے گا جو کہ بیماریوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ افراد کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدلتا ہوا طرز زندگی افراد کی صحت کی خرابی کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ مثبت رویوں کو بھی رواج دینے کیلئے کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ یہ معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن کر دنیا کے نقشے میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی
-
حقوق انسانی کا پہلا منشور آج سے چودہ سو سال پہلے نبی پاک ﷺ نے پیش کیا ، مریم نواز
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کاپی آئی سی کا دورہ
-
اسحاق ڈار سے امریکی انڈر سیکرٹری کی ملاقات
-
پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبرنعیم حیدر پنجوتہ نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
-
وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی کا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
سردار سرفراز خان ڈومکی کی رحلت سے صدمہ پہنچااللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، نواب ثناء اللہ زہری
-
گھرگھرکچرا اٹھانے کے یوسی یا ٹائون کی جانب سے پرائیویٹ لوگوں کو دئیے جانے والے اجازت نامے غیر قانونی ہیں ، سعید غنی
-
لیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کاآغاز کر دیا
-
نبی کریم ؐکی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ شافع حسین
-
لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید پانے والے کو چھ سال بعد باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.