کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز فلیگ مارچ

پیر 1 اپریل 2024 11:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے فلیگ مارچ کئے جن کا واحد مقصد کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے بڈگام، سرینگر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں وکشمیرکے دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے تاکہ کشمیری عوام کو خوف زدہ کیا جا سکے اور وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ڈھونگ انتخابات میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں وکشمیر کی 3لوک سبھا سیٹوں میں سے اسلام آباد-راجوری کی سیٹ پر 7مئی کو، سرینگرکی سیٹ پر 13مئی کو اور بارہمولہ کی سیٹ پر 20مئی کو پولنگ ہوگی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاورپولیس نے ملکر گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، کولگام، سوپور، شوپیاں، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کئے۔ایک پولیس افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ ان فلیگ مارچوں کا مقصد ووٹروں میں ایک محفوظ اور سازگار ماحول پر اعتماد پیدا کرنا تھا تاکہ وہ انتخابی عمل میں بغیر کسی خوف کے حصہ لے سکیں،لیکن حریت پسندکشمیریوں کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ فلیگ مارچ کی آڑ میں لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔