سانگلہ ہل سبزی منڈی میں من پسند ریٹ مقرر، انتظامیہ گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام

آلو80،پیاز260،ٹماٹر190،ادرک700روپے تک فروخت ہونے لگا،کریانہ بھی پہنچ سے باہر

پیر 1 اپریل 2024 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) سانگلہ ہل کے شہریوں کے مطابق سبزی منڈی کے پھڑی داران نے سرکاری نرخنامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے من پسند ریٹ مقرر کر لئے، آلو70سی80،پیاز اول180کی بجائی260،پیاز درجہ دوئم160کی بجائی200،ٹماٹر190،لہسن دیسی370،لہسن ہرنائی 400،لہسن چائنہ 670، اد ر ک تھائی لینڈ 700، ادرک چائنہ515کی بجائے 700 روپے،کھیرا فارمی 100،بینگن 90،بند گوبھی 100،پھول گوبھی 130،شملہ مرچ 380سی400،مٹر 90،سبز مرچ درجہ اول 380 روپے فی کلو حساب سے فروخت ہونے لگا، ایسے ہی سبزیوں کے بھی من پسند ریٹ مقرر کر لیے گئے،پھڑی والوں نے بغیر ریٹ لسٹ دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے، دوسری جانب کریانہ مرچنٹ والوں نے بھی چھریاں تیز کر رکھی ہیں،چینی،دالیں،گھی وغیرہ کے بھی ریٹ خود مقرر کر رکھے ہیں زرائع کے مطابق انتظامیہ کے ذمہ داران کریانہ مرچنٹ کے ساتھ سازباز ہے جن کو انتظامیہ چیک تک نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :