4ماہ کی بندش کے بعدپاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس دوبارہ کھل گیا

خنجراب پاس پر بارڈر کھلنے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چیف ایگزیکٹو افسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر تقریب میں مہمان خصوصی تھے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 1 اپریل 2024 13:59

4ماہ کی بندش کے بعدپاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس دوبارہ کھل گیا
گلگت(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل2024 ء) پاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس4ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گیا،خنجراب پاس پر بارڈر کھلنے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چیف ایگزیکٹو افسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بارڈر کھلنے کے بعد چین سے پاکستان تک بذریعہ سڑک تجارت کا آغاز ہوگیا، پہلے روز 15 کنٹینرز تجارتی سامان لے کر چین سے پاکستان آئے ہیں۔چین سے آنے والے کنٹینرز کا سامان لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں روانہ کیا جائے گا۔چینی حکومت نے خنجراب پاس کو سردیوں میں 4 ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھاکیونکہ سردیوں میں حد سے زیاد برف باری پڑھتی ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق خنجراب پاس دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔ پورٹ کے داخلی و خارجی انتظامی اقدامات کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع کو خنجراب پاس سال بھر کھلا رکھنے کیلئے سرحدی بندرگاہوں اور انتظامی معاہدے میں ترمیم کرنی ہوگی اور اس پر دستخط کرنے ہوں گے۔نوٹس کے مطابق جب تک چین کا سٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس باضابطہ نوٹسز جاری نہیں کر تااس وقت تک خنجراب پاس پورٹ دسمبر سے مارچ تک مکمل بند رہے گی تاکہ معمول کی کسٹم کلیئرنس روایتی طریقے سے جاری رہے گی۔

کسی خاص ضرورت کی صورت میں سنکیانگ کی خنجراب پورٹ کی انتظامیہ عارضی طور پر خنجراب پاس کو کھولنے کیلئے درخواست دے گی۔سردیوں میں شدید برف باری کے باعث تجارت اور سفر میں رکاوٹیں درپیش آتی ہیں اور عموما سڑک 6انچ تک بڑی سے ڈھک جاتی ہے جس سے آمدو رفت میں مشکلات آتی ہیں۔