qسلمان خان کا کرن جوہر کی فلم دی بل میں کام کرنے سے انکار

پیر 1 اپریل 2024 17:55

م*ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔سلمان خان اور کرن جوہر فلم ’’دی بٴْل‘‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بار بار فلم کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی وجہ سے اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم دی بٴْل کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں ، سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو اداکار نے فلم کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے اٴْنہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود کرن جوہر نے شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے فلمساز کو اٴْن کی فلم میں کام نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :