فیصل آبادشہر اور گردونواح ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا

مسلح داکوئوں نے مزاحمت پر ایک شہری کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا، ڈاکو ناکے لگا کر لوٹتے ہیں

منگل 2 اپریل 2024 12:15

�کوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) فیصل آبادشہر اور گردونواح ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا‘ مسلح داکوئوں نے مزاحمت پر ایک شہری کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر ممبر بار جڑانوالہ کی فیملی عمرہ زائرین سے نقدی و سامان جبکہ ڈاکوئوں نے غریب شہری سے رکشہ چھین لیا، 180 سے زائد وارداتو ں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ جھنگ با زار کے علا قہ میں فردوس کا لو نی کے سا جد ولد خا لد کو مسلح ڈاکوئوں نے مزا حمت کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا، علامہ اقبال کالونی کا رہائشی 35سالہ حسن ولد لطیف سحری کے وقت دہی لینے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے گھیر لیا، فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے علاقہ 230ر ب چولاں پلی کے قریب ڈاکو اسلحہ کے زور پر غریب شہری عمران سے رکشہ چھین کر فرار ہو گئیننکانہ روڈ پر چک نمبر 586 گ ب کے قریب ٹوٹی ہوئی پلی پر رکشہ اور سرکنڈے لگا کر وہاں سے گزرنے والے ممبر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ نثار احمد ایڈووکیٹ کی فیملی سے گن پوائنٹ پر نقدی و سامان لوٹ لیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممبر بار نثار احمد ایڈووکیٹ اپنی فیملی کو لاہور ائیرپورٹ سے لیکر واپس آ رہا تھا وکیل کی فیملی کیساتھ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر وکلا برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

روشن والا بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے ارشد نامی شہری سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب میں ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ یکے بعد دیگرے رانا سرور اور عظمت رفیق کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ اسطرح اسلام پورہ میں عامر شہزاد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی۔

علاوہ ازیں نشاط آباکے علاقہ 129 ج ب میں تابعدار اختر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے بھاری مالیت کی نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا، جاتے ہوئے گھر سے موٹرسائیکل بھی لے گئے۔کوتوالی روڈ پر عثمان سے 50ہزار روپے‘ فون‘ انار کلی بازار میں عبداللہ سے 60ہزار روپے‘ فون‘ بھوآنہ بازار سے ناصر محمود سے 75ہزار روپے‘ فون‘ لیاقت ٹائون میں حسن افضل سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ لکڑمنڈی جھنگ روڈ پر نواز سے 60ہزار روپے‘ فون‘ جی سی یونیورسٹی کے قریب شوکت حیات سے 25ہزار روپے‘ فون‘ جواد کلب چوک کے قریب مبشر سے 6ہزار روپے‘ فون‘ نصیرآباد کے عرفان سے 20ہزار روپے‘ فون‘ بائی پاس کے قریب بلال سے نقدی‘ فون‘ 6 ج ب کے شہزاد مسیح سے نقدی‘ فون‘ 52 ج ب کے نعمان سے موٹرسائیکل‘ حاجی آباد کے عبدالوہاب سے نقدی‘ فون‘ حق باہو چوک کے مبشر سے پرس‘ ڈپوبازار منصورآباد کے جاوید سے 6ہزار روپے‘ فون‘ نیشنل ٹیکسٹائل کالج کے قریب آصف سے نقدی‘ فون‘ فریدی چوک کے قریب حاکم علی سے موٹرسائیکل‘ مقبول روڈ پر ندیم سے 12ہزار روپے‘ فون‘ ربانی کالونی کے امتیاز سے 5ہزار روپے‘ فون‘ ہلال روڈ پر شعیب سے 3لاکھ روپے‘ فون‘ کوریاں والا پل کے قریب عبدالرحمن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 242 رب میں عمر فاروق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 243 رب کے اظہر عباس سے 75ہزار روپے‘ فون‘ 62 ج ب کے اعجاز‘ 226 رب کے فیاض‘ 214 رب کے خاور حسین‘ بھٹو کالونی کے 51ہزار روپے‘ فون‘ 77 ج ب کے عمران‘ ارشاد الحق سے نقدی‘ فون‘ 66 ج ب کے خالد سے 42ہزار روپے‘ فون‘ سدھار منڈی کے قریب صابر سے 85ہزار روپے‘ ڈھینگا پھاٹک کے قریب شاہد سے 60ہزار روپے‘ فون‘ 66 ج ب کے احتشام سے 10ہزار روپے‘ 67 ج ب کے غلام فرید سے 40ہزار روپے‘ فون‘ انور سے 20ہزار روپے‘ فون‘ رحمان سٹی کے ذوالقرنین سے نقدی‘ فون‘ 245 رب کے راحیل سے 70ہزار روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر مجاہد سے نقدی‘ فون‘ ڈجکوٹ روڈ پر ابوبکر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ گئوشالہ موڑ پر عمر فاروق سے فون‘ 255 رب کے طلحہ کے ڈیرہ سے مویشی چور لے گئے‘ بسم اللہ ٹائون میں اللہ دتہ کے گھر کا صفایا کر دیا‘ اسلام پورہ میں عامر جمال سے نقدی‘ فون‘ 112 گ ب کے حسنین کے ڈیرہ سے 2لاکھ کا سامان لوٹ لیا‘ 99 گ ب کے رضوان کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے‘ موٹروے کے قریب 644 گ ب کے اقبال سے ساڑھے چھ لاکھ چھین لئے گئے‘ 211 رب کے عرفان سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 205 رب کے عابد علی کے گھر سے بکرے‘ 266 رب کے اویس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے‘ 394 گ ب کے حافظ عمران سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 424 گ ب کے الطاف حسین سے 50ہزار روپے‘ 422 گ ب کے قریب مدثر کے گھر سے سولر پلیٹس اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا‘ 557 گ ب کے عمران احمد کا گھر لوٹ لیا‘ 372 گ ب کے عرفان حیدر سے نقدی‘ فون‘ 204 گ ب کے فریاد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا گیا۔

جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے یٰسین‘ باغ جناح سے ساجد تنویر‘ عظمیٰ رانی‘ سول ہسپتال سے سلیم‘ ریلبازار سے یٰسین‘ بھوآنہ بازار سے شہزاد‘ شہباز ٹائون سے ثاقب‘ سیف آباد کے اعظم منیر‘ بائو والہ کے عمر دراز‘ ریگل روڈ سے نوید مسیح‘ گوبند پورہ میں ذیشان‘ شاہی چوک کے ساجد‘ رحمت ٹائون کے شہباز علی‘ چاندنی چوک کے آصف‘ کبوتراں والا چوک کے حمزہ خالد‘ مدینہ چوک کے وقاص گل‘ رسول نگر کے فرید‘ جنرل ہسپتال سے امتیاز‘ گرین ٹائون کے زبیر‘ غوث نگر کے ارباب اکبر‘ ڈی ٹائپ کالونی کے حسنین‘ محمد انس‘ نوابانوالہ کے ذوالفقار‘ 67 ج ب کے نوید‘ اسماعیل آباد کے غلام مصطفی‘ کچی آبادی کے آصف‘ میاں پارک سے شہباز علی‘ 123 گ ب کے عابد‘ 194 رب کے عنصر‘ بلوچنی کے ابرار احمد‘ 509 گ ب کے جاوید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔