ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم رمضان بازار عوامی ریلیف کا ذریعہ ہیں ،ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز محمد مرتضی

منگل 2 اپریل 2024 15:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز محمد مرتضی نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم رمضان بازار عوامی ریلیف کا ذریعہ ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض کے ہمراہ رمضان بازار کے دورہ کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ17 سے زائد اشیاءخوردونوش پر حکومتی سبسڈی کے باعث رمضان بازاروں میں شہریوں کا جم غفیر دیکھنے میں آرہاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز نے اس موقع پر کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اشیاءخوردونوش کا معیار چیک کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے انہیں انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی سیکرٹری نے مزید کہاہ ضلعی انتظامیہ کےعوامی ریلیف کیلئے رمضان بازارمیں مثالی انتظامات ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید الفطر تک رمضان بازار میں حکومتی سبسڈی جاری رہے گی۔عوام کے بے پناہ رش کے باعث کاؤ نٹرز کی تعداد مزید بڑھا دی گئی ہے۔عوامی مفاد میں سستے آٹے کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کا کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے بتایاکہ رمضان بازار میں گارمنٹس،جیولری اور کھلونوں کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :