رفح میں گھر پر اسرائیلی بمباری، دو بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

دیرالبلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کی گاڑی پر بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا،فلسطینی میڈیا

منگل 2 اپریل 2024 20:12

رفح (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) رفح میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے دو بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کی گاڑی پر بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا جس میں 4 غیرملکی امدادی کارکنان اور فلسطینی ڈرائیور مارا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جاپان نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی فنڈنگ بحال کردی۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن، کینیڈا، آسٹریلیا، سوئیڈن اور فن لینڈ بھی انروا فنڈنگ بحال کرچکے ہیں۔