واسا ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ گھروں کے چولہے جل سکیں،نورالدین کاکڑ

منگل 2 اپریل 2024 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑواسا ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اوردیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ واسا ملازمین کو فوری طورپر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ واسا ملازمین کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں واسا ملازمین کی تنخواہوں گزشتہ کئی ماہ سے ادا نہ ہونے کی وجہ سے انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ملازمین نان نفقہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں تنخواہوں نہ ملنے سے واسا ملازمین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان اوردیگر حکام بالا فوری طور پر واساملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ واسا ملازمین کے گھروں کے چولہے جل سکیں اور ملازمین کے بچے بھی عیدالفطر جو قریب ہے اسکی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔