ایم ڈی اے نے غیر منظور شدہ اور بائی لاز کی خلاف ورزی پر متعدد ہاؤسنگ سکیمیں سیل کر دیں

منگل 2 اپریل 2024 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایات پر غیر منظور شدہ / ایم ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بائی لاز ءکی خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں اور ایم ڈی اے سے بغیر منظوری کے ترقیاتی کام و خریدوفروخت کرنے پر متعدد ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا۔

جبکہ ایک ہاؤسنگ سکیم کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندھی پر بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی ہاوسنگ سکموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عسکریہ بائی پاس پر واقع وائٹ ہاؤس ہاؤسنگ سکیم ، پرل سٹی ہاؤسنگ سکیم ، ڈریم ویلی ہاؤسنگ سکیم کے دفاتر و مین گیٹس سربمہر کر دیے۔ جبکہ شیرشاہ روڈ پر رائل ولاز کا دفتر سربمہر اور سیوریج سسٹم کو مسمار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :