اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ علی شاہ عباسی نے ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو جاری ہونے سے قبل مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کا جائزہ لیا

منگل 2 اپریل 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ علی شاہ عباسی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے ہمراہ بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو جاری ہونے سے قبل مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر شوکت کھوسہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل بھی موجود تھے ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بی ایچ یوز اور دیگر طبی مراکز صحت کے لیے فراہم کی جانے والی ادویات کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ علی شاہ عباسی نے کہا کہ بی ایچ یوز کے ذریعے پھیلی ہوئی آبادی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ خوش آئند اقدام ہے اس سے نہ صرف عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ انہیں بہترین طبی سہولیات بھی میسر ہو رہی ہے، خلق خدا کی خدمت کے لیے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اسسٹنٹ کمشنر نے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہاکہ لوگوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں اس لیے ان سے تحفظ کے لیے ابھی سے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کی عوام کو بھی حکومتی اقدامات سے استعفادہ کروایا جائے چھوٹے بچوں کو وبائی امراض سے تحفظ کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آج ہمیں ملکر عوام کی عملی طور پر خدمت کرنی ہوگی تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو اسی میں ہم سب کی کامیابی کا راز ہے اور اس خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ڈاکٹر و پیرامیڈیکل اسٹاف کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دیں حکومت نے جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں اسے خلوص دل سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :