ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 اجلاس میں شرکت کریں گے

بدھ 3 اپریل 2024 08:30

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 اجلاس میں شرکت کریں گے۔ٹی آرٹی کے مطابق ترکیہ نیٹو سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایجنڈے میں لائے گا۔نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 کے پہلے اجلاس کے لیے 3 سے 4 اپریل کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حقان فیدان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں جنرل ڈیٹرنس کے امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یوکرین میں پیش رفت شامل ہوں گے۔سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے بعد اتحاد کی تازہ ترین صورتحال اور واشنگٹن سمٹ کی تیاریاں بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گی۔حقان فیدان اتحادیوں کے لیے دفاعی صنعت کے شعبے میں ایک دوسرے پر پابندیاں جو کہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے ختم کرنے اور یورپ کے دفاع اور سلامتی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کے بارے میں ترکیہ کے خیالات سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر وزیر خارجہ فید ان کا اپنے برطانوی، جرمن، بلغاریائی اور فن لینڈ کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا بھی ارادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :