کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر، 10 سال بعد چیمپئنز لیگ بحال کرنے کی کوششیں شروع

میلبورن سٹارز، کراچی کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں کیا ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں؟

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 اپریل 2024 11:24

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر، 10 سال بعد چیمپئنز لیگ بحال کرنے کی کوششیں ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2024ء ) انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان چیمپئنز لیگ دوبارہ شروع کرنےکے لیےبات چیت کا آغاز ہو گیاہے ۔ سما نیوز کے مطابق سی ای او کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے کہاے کہ ایک ونڈو کی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس میں چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا جاسکے ۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے 2009ء سے 2014ء کے درمیان چھ ایڈیشن کھیلے گئے تھے۔

کرکٹ چیمپئنز لیگ کا آخری سیزن 2014ء میں کھیلا گیا تھا، جس کی فاتح بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز تھی۔ نک کمنز کا کہنا تھا کہ چیمپئنز لیگ اس دوران اپنے وقت سے بہت آگے تھی اور تب ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ پختگی نہیں تھی جو میں آج محسوس کر رہا ہوں ۔ 2014ء میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن میں بھارت سے تین ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے دو دو جبکہ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک ٹیم نے شمولیت کی تھی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ 2009ء سے 2014ء تک چار مرتبہ بھارت اور دو مرتبہ جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا ۔ سی ای او کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کیلئے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ سے بھرے کیلنڈر میں ونڈو تلاش کرنا ہوگا۔ کسی دوسری لیگ میں بھارتی کھلاڑی نہیں کھیلتے جبکہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلتے۔ اس لیے دنیا میں بہترین کھلاڑیوں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، چیمپئنز لیگ سے بہتر کوئی لیگ نہیں ہوگی جہاں تمام ملکوں کے بہترین کرکٹرز کھیلیں گے۔