ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 8 پیسے کی کمی

بدھ 3 اپریل 2024 16:36

ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 8 پیسے کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت گزشتہ روز کے 277.83 روپے کے مقابلہ میں 277.91 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 278 روپے اورقیمت فروخت 281.75 روپے ریکارڈکی گئی۔ یوروکی قدرمیں 92 پیسے کااضافہ ہواجس کے بعد یوروکی قسر299.34 روپے ہوگئی۔جاپانی کرنسی کی قدرمیں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تاہم پاونڈ کی قدر48 پیسے کے اضافہ کے بعد 349.24 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال اوراماراتی درہم کی قدرمیں دوپیسے کااضافہ ہواجس کے بعد دونوں کی قیمتیں بالترتیب 75.67 روپے اور74.09 روپے ہوگئی۔