حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

جمعرات 4 اپریل 2024 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عام انتخابات میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔